مہنگی اشیا ئے خوردونوش:وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذخیرہ اندوزی پر صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ شیڈول ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج شام ہو گا، وفاقی اور صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ملک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا،

 ملک میں زخیرہ اندوزی کے خلاف صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

26