سردی میں مسلسل استعمال ہونے والی پیٹرولیم جیلی کے حیران کن نقصانات جو پہلے آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے

سردی کا موسم آتے ہی ہر گھر میں ویزلین کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے، پھر چاہے جلد خُشک ہو یا پھر میک اپ کے بعد فکسر کی ضرورت ہو تو بس ویزلین کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ویزلین کو بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں تو اس کے نقصانات بھی جان لیں تاکہ آپ بھی ان سے بچ سکیں۔ویزلین کے نقصانات: ٭ زخم نہیں بھرتے: جلد پر کسی بھی قسم کا کوئی زخم ہو جائے تو ہم ویزلین کو ہی استعمال کرتے ہیں جب کہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ ویزلین میں موجود سائیکلکچین کے انزائمز زخموں کو نم رکھتے ہیں اور انہیں جلدی بھرنے نہیں دیتے۔ اس لئے کسی بھی زخم پر ویزلین نہ لگایا کریں۔ ٭ خراب جلد: ویسے تو یہ ایک عام خیال ہے کہ ویزلین کی وجہ سے جلد صاف ستھری اور چمکدار ہو جاتی ہے اور کچھ حد تک حقیقت بھی ہے مگر ویزلین میں موجود منرل آئل ہائیڈروکاربن جلد میں جزب نہیں ہوتے جس کی وجہ سے جلد کی اوپری سطح پر موجود اسکن سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں اور جلد بے رونق ہو جاتی ہے۔ ٭ پھیپھڑوں کے مسائل: کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے

ہر چیز کو سونگھنے کی چاہے اس کی خوشبو ہلکی ہو یا تیز مگر ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ویزلین کی خوشبو نہ سونگھا کریں اس سے آپ کے پھیپھڑوں پر اثر ہوسکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے ویزلین میں سائنکل مرکبات ہوتے ہیں جن کو زیادہ سونگھنے سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ٭ خواتین کے ہارمونز: ویزلین کے زیادہ استعمال سے خواتین کے ہارمونز ایسٹروجن عدم توازن کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے انہیں ایام میں بے قاعدگی، جلد بڑھاپا، بانجھ پن، الرجی اور مدافعتی نظام میں خرابی کی شکایت بڑھ جاتی ہے اور ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ویزلین میں xenoestrogens پایا جاتا ہے۔ ٭ آکسیجن کی زیادتی: ویزلین میں آکسیجن گیس کی مقدار 2۔1 کے تناسب سے پائی جاتی ہے

جس کا جلد پر زیادہ استعمال جلد کی نمی کو ختم کر دیتا ہے اور اس کو تازہ رہنے نہیں دیتا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

141