عمران طاہر کی شرٹ پر کس شخص کی تصویر ہے؟ وِکٹ لینے کی خوشی پر عمران طاہر کا ردعمل

image

پاکستان سپر لیگ کا جنون آج کل ملک کے ہر شہر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے، شہری اپنی ٹیم کو خوب سپورٹ کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں گزشتہ روز ملتان سلطان کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا جو اب تک کسی میچ میں فاتح قرار نہیں پائی تھی، تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد بالآخر کل کوئٹہ نے ملتان کو شکست دے ہی دی۔

اسی میچ میں ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے وکٹ لینے کے بعد شرٹ اتار کر منفرد انداز میں کینسر سے جنگ ہار جانے والے دوست طاہر مغل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عمران طاہر وکٹ لینے پر ہمیشہ ہی ایسی سیلیبریشن کرتے ہیں کہ عوام کی توجہ ان کی جانب مبذول ہو جاتی ہے جبکہ ایسا ہی کچھ گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب ملتان سلطانز کے اسپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صائم ایوب کو آٹھویں اوور میں آؤٹ کیا اور پھر وکٹ پر جشن منانے کے دوران شرٹ اتاری تو نیچے طاہر مغل کی تصویر بنی ٹی شرٹ موجود تھی۔

ٹی شرٹ پر طاہر مغل کی تصویر کے ساتھ تحریر تھا کہ ’بھائی ہم آپ کو یاد رکھیں گے۔‘

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ عمران طاہر کے اس منفرد خراج عقیدت کو میچ کا ایک جذباتی لمحہ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ طاہر مغل کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور عمران طاہر اور طاہر مغل انگلینڈ میں ساتھ کھیلتے اور ساتھ رہتے تھے۔ عمران طاہر ان کے ساتھ گزرے وقت کا اکثر ذکر کرتے رہے ہیں۔ طاہر مغل کا ماہِ جنوری میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.