ن لیگ کاوزیراعظم کے خلاف سینیٹ الیکشن کے اعلان پر ترقیاتی فنڈز بانٹنے پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن)نے وزیراعظم کیخلاف بڑا اقدام اٹھالیا ،سینیٹ الیکشن کے اعلان پر ترقیاتی فنڈز بانٹنے پروزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کردیا ۔مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے عطا ء تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان جو خود کو صادق و امین کہتے ہوئے نہیں تھکتے اب ان کو ہم سپریم کورٹ میں جھوٹااور خائین ثابت کرنے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے اندر اراکین کو جاری کیے گئے ترقیاتی فنڈز کو بطور رشوت استعمال کیا گیا اور اراکین کو پندرہ پندرہ کروڑ روپے رشوت دی گئی جو پیسوں کی بات کررہے ہیں ان کے پاس ثبوت نہیں ہے لیکن ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں اور پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اعتراف کررہے ہیں کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے ان کو فنڈز دیئے گئے ہیں ۔ہم سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن بھی جائیں گے اور یہ معاملہ اٹھائیں گے ، جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران کےمقاصدپورےنہ ہوں تواداروں پر الزام لگاتےہیں، پاکستان کےعوام بھی عدم اعتماد کرچکے ہیں اور ان کی اپنی پارٹی میں ان کےخلاف عدم اعتماد ہوگیا، مگر پھر بھی وزیراعظم کرسی چھوڑنےکوتیارنہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

91