جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں، وزیراعظم دوڑ میں اکیلے تھے اور اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئےراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن تو دو دن پہلے سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو دھمکیوں کے ذریعے پروان نہیں چڑھایا جا رہا، پہلے جمہوریت کامطلب سمجھنے کی کوشش کریں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

36