صبا قمر یا صبا کور۔۔ معروف اداکارہ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا کیا جواب دیا؟

image

اپنی سالگرہ کے موقع پر تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ صبا قمر نے صارفین کو جواب دے دیا۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی سالگرہ پر جو لباس زیب تن کیا اسے لوگوں نے شدید ناپسند کیا اور دل کھول کر اداکارہ سے سوال کیے اور ان کی تصاویر پر کھری کھوٹی سنائیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کی ایک تصویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے تبدیل کیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا قمر کو دوپٹہ پہنایا گیا ہے۔ اسی تصویر پر اب تک کئی میمز بن چکے ہیں۔

صبا قمر کی تصویر میں انہیں ایڈیٹنگ کے ذریعے ٹائٹس بھی پہنائی گئی ہیں۔

تاہم اداکارہ اس تصویر اور اس پر کیے جانے والے تبصروں سے محظوظ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے۔‘

صبا قمر کی تصویر پر شیئر کیے جانے والے کچھ مزاحیہ میمز:


٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے لازمی بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.