اِن کا بیٹا پاکستان میں نہیں رہتا بلکہ۔۔۔ وہ 4 اداکار کون سے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو دوسرے ملک پڑھنے بھیجا؟

image

پاکستانی ڈرامہ اور بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکار ایسے ہیں جو بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کافی سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے اپنے بچوں کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں داخلہ دِلوایا ہے۔

آج ہم آپ کو ان ہی اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کے بچے بیرونِ ممالک یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں اور ان میں سے کچھ جلد اداکاری کے میدان میں انٹری دینے والے ہیں۔

اجے دیوگن اور کاجول

بالی ووڈ کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی یہ جوڑی کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے مداحوں کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اِن کی بیٹی نائیسا دیوگن United World College of South East Asia سنگاپور میں زیرِتعلیم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نائیسا کی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنے والد اور والدہ کی طرح اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں۔

جاوید شیخ

ناصرف پاکستان بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والے جاوید شیخ کے دونوں بچے شہزاد اور مومل شیخ شہرت یافتہ ہیں۔ مومل نے اپنی تعلیم University of London سے حاصل کی۔ انہوں نے marketing and advertising میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان New York University میں پڑھ رہی ہیں جبکہ انہوں نے وہیں تھیٹر بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سہانا بھی اپنے والد کی طرح بالی ووڈ میں فلمی دنیا میں قدم رکھنا چاہتی ہیں۔

نعمان اعجاز

معروف اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار کے اس دن سے کافی چرچے ہیں جب سے ان کی والد کے ساتھ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ زاویار نعمان اعجاز ٹورونٹو کینیڈا میں رہتے ہیں، انہوں نے Ryerson University سے تعلیم حاصل کی۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.