روزانہ چند مونگ پھلیاں کھائیں اور دماغی قوت میں حیران کن اضافہ دیکھیں

image

روزانہ مونگ پھلی کھانے سے دماغی صحت میں بہتری، یادداشت اور فیصلہ سازی کے عمل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نیدرلینڈز کی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر کے افراد کے لیے روزانہ کچھ مقدار میں مونگ پھلی کھانا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 31 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا جنہیں مختلف مراحل میں مونگ پھلی کھانے اور نہ کھانے کی ہدایات دی گئیں۔ ہر مرحلے کے اختتام پر بلڈ پریشر، خون کے نمونے، ایم آر آئی اسکینز اور یادداشت کے ٹیسٹ کیے گئے۔

نتائج سے پتہ چلا کہ مونگ پھلی کھانے کے دوران دماغ میں خون کا بہاؤ بڑھا، یادداشت میں بہتری آئی اور فیصلہ سازی سے جڑے حصوں کی فعالیت میں اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں، ان افراد کا بلڈ پریشر بھی کم ہوا جس سے دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات میں کمی ممکن ہوئی۔

محققین نے کہا کہ اگرچہ مونگ پھلی دماغی تنزلی کا علاج نہیں لیکن وقت کے ساتھ دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے نتائج جرنل نیوٹریشن میں شائع ہوئے ہیں اور مزید تحقیق کی ضرورت بتائی گئی ہے تاکہ طویل المدتی اثرات کی تصدیق ہو سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US