حقیقی زندگی میں کبھی نہیں روئی، آنسو صرف ڈراموں میں بہائے، حدیقہ کیانی

image

پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ایک انتہائی جذباتی اور دل چھو لینے والا راز شیئر کیا ہے۔ حدیقہ کیانی نے کہا کہ وہ صرف ڈراموں میں اداکاری کے دوران روتی ہیں اور حقیقی زندگی میں کبھی آنسو نہیں بہاتی۔

حدیقہ نے بتایا کہ اس کی اس عادت کے پیچھے ایک انتہائی دل دہلا دینے والی وجہ ہے۔ ان کی والدہ پچھلے 17 سالوں تک بستر پر تھیں اور ان کے ساتھ دیکھ بھال اور ذمہ داری کا سارا بوجھ حدیقہ پر تھا۔ اس دوران حدیقہ نے اپنے آپ کو اپنے خاندان کے لیے مضبوط ستون بنایا اور کبھی ٹوٹنے نہیں دیا۔

حدیقہ نے کہا کہ جب آپ کو اپنی والدہ کو اپنی بیٹی کی طرح پالا اور سنبھالا ہو تو آپ کو بہادر بننا پڑتا ہے اور جذباتی طور پر کمزور نہیں پڑنا چاہیے۔ اسی وجہ سے ان کی حقیقی زندگی میں کبھی آنسو نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف ڈراموں میں اداکاری کے دوران ہی وہ جذبات کو آزاد کر کے روتی ہیں اور یہ ان کے لیے ایک قسم کی جذباتی ریلیف کا موقع فراہم کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US