گلوکارہ صنم ماروی پر تشدد اور اغواکی کوشش

گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے اوپر تشدد اور اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کروادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں سابق شوہر حامد علی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج کرلی گئی ہے۔

صنم ماروی نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا کہ ان کے سابق شوہر نے ان پر تشدد کیا اور اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اغوا کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ گلوکارہ کی حامد علی کے ساتھ دوسری شادی تھی، ان کی پہلی شادی 18 سال کی عمرمیں آفتاب احمد سے ہوئی تھی جنہیں 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

صنم ماروی کو صحیح معنوں میں کوک اسٹوڈیو سیزن 4 سے شہرت ملی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹی وی اور لائیو پرفارمنسز سے مزید شہرت سمیٹی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

93