اگر بل گیٹس پاکستانی ہوتا تو بریکنگ نیوز یہ ہوتی

اداکار نعمان اعجاز نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی علیحدگی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی جوانی کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ جوانی پھر نہیں آنی۔

A post shared by Nouman ijaz (@m_naumaanijazofficial)

انہوں نے حال ہی میں ہونے والی بل گیٹس کی علیحدگی کے حوالے سے لکھا کہ اگر بل گیٹس پاکستانی ہوتا تو بریکنگ نیوز ہمارے میڈیا پر یہ ہوتی ’جو اپنا گھر نہ چلا سکا وہ کمپنی کیا چلائے گا‘۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز بل گیٹس نے ایک پیغام کے ذریعے اپنے 27 سالہ ازدواجی رشتے کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

103