سندھ:بین الصوبائی،انٹرسٹی اورٹورسٹ ٹرانسپورٹ پرپابندی عائد

سندھ حکومت نے ٹورسٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ میں8 تا16 مئی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ صوبے میں بین الصوبائی،انٹر سٹی اور ٹورسٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ تاہم اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس کےعلاوہ سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں جمعرات سے مغرب کے بعد ریسٹورنٹ صرف ہوم ڈلیوری کرسکیں گے۔ گروسری کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلے رہیں گی۔ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران کراچی کے تمام ساحلی مقامات بند رہیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

121