لاہور:بیوی کےقتل میں عمرقید کی سزا پانے والا ملزم رہا

فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو پانچ سال بعد جيل سے رہا کرنے کا حکم دے ديا۔

جمعہ 18جون کو جسٹس محمد وحید خان نے 10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ مقتولہ کے 2بھائی پراسیکیوشن کے مرکزی گواہ بنے۔

پراسکیوشن کے مطابق ملزم نے دو ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کا گلہ دبا کر قتل کیا جس پر ٹرائل کورٹ نے ملزم کو گناہ گار قرار دے کر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی جبکہ دو شریک ملزمان کر بری کر دیا۔

ڈی ایچ کیو بہاولنگر کے میڈیکل بورڈ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی موت گلے میں پھندہ لگنے کے باعث ہوئی جو خودکشی بھی ہوسکتی ہے۔

پراسیکیوشن کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی لاش ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کی گئی۔ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔

عدالت نے پانچ سال بعد ملزم محمد عباس کی عمر قید کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

133