میں غریب بچہ تھا لیکن کبھی ۔۔ جانیں خلیل الرحمان قمر سے متعلق چند ایسی باتیں جو پہلے آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

پاکستان کی مشہور شخصیت ، شاعر ، ادیب اور ڈرامہ رائٹر میر خلیل الرحمان قمر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ، پورا پاکستان انہیں جانتا ہے۔ ان کے تبصروں، تجزیے، شعر و شاعری اپنی مثال آپ ہوتی ہے۔ میر خلیل کسی بھی فرد کی جانب سے بولی گئی غلط بات کبھی برداشت نہیں کرتے اور ایسی صورتحال میں وہ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں۔

عید کے موقع پر ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میر خلیل الرحمان قمر بطور مہمان موجود تھے اور ان سے متعلق چند دلچسپ کی گئیں۔

میر خلیل سے سوال کیا گیا کہ آپ میں اتنی عاجزی موجود ہے اور اللہ نے آپ کو بہت نوازا لیکن لوگ آپ کو مغرور کیوں کہتے ہیں۔

میر خلیل الرحمان نے کہا کہ میں بلند آوازمیں بولتا ہوں ،بدیانت لوگوں کے اوپر مجھے بہت زیادہ غصہ آتا ہے تو یہی وجہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت غصہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے اکثر اس وقت دیکھتے ہیں جب میں غصے میں ہوتا ہوں اور مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ مجھ میں تکبر ہے۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں میر خلیل کا کہنا تھا کہ کلمہ کفر ہے کہ کوئی یہ کہے میں خواتین کے خلاف لکھتا ہوں بلکہ میں ہی تو ہوں جو خواتین کے لیے لکھتا ہوں۔میں ہی تو ہوں جو اچھی عورت کو مانتا ہوں۔

معروف رائٹر میر خلیل کا کہنا تھا کہ میں غریب بچہ تھا لیکن کبھی لنڈے کے کپڑے نہیں پہنتا تھاکیونکہ میری آنا کا مسئلہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بھٹو صاحب کے بہت بڑے مداح تھے اور وہ جو کوٹ پہنا کرتے تھے اسی طرح کا میر خلیل نے بھی کوٹ سلوا کر پہنا تھا۔

میر خلیل الرحمان کو پہلی محبت کب ہوئی؟

انہوں نے بتایا کہ مجھے جب محبت ہوئی تو میری عمر ساڑھے 17 برس تھی اور میری اہلیہ کی ساڑھے 15 تھی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.