یہ میچ ہمارے لیے عام میچ جیسا ہے ۔۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاک بھارت میچ کے بارے میں مزید کیا کہا؟

image

ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز یو اے ای اور عمان کے شہروں میں ہوچکا ہے۔ جبکہ کرکٹ شائقین کو 24 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا انتظار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ 24 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کو دیگر میچوں کی طرح سمجھتا ہوں۔

انہو نے کہا کہ میں اہم میچز کیلئے اپنے دوستوں کو مفٹ ٹکٹ دینے سے انکار کر دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں ماحول مختلف ہوتا ہے، مداحوں کے نکتہ نظر سے یہ یقیناً زبردست مقابلہ ہے، جہاں تک کھلاڑیوں کا نکتہ نظر ہے، تو ہم جس حد تک پروفیشنل رہ سکتے ہیں ہمیں رہنا ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ بھارت میں ہونا تھا، مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اسے متحدہ عرب امارات میں منتقل کیا گیا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.