یہ پھول سے بھی بڑھ کر ہیں ۔۔ فلک شبیر نے سارہ خان اور بیٹی کو پھول دیتے ہوئے کون سی نئی تصویر شئیر کر دی؟

image

پاکستانی شوبز ستارے اکثر مداحوں اور صارفین کو بے حد پسند ہوتے ہیں، مداح کچھ ستاروں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے انتظار میں ہوتے ہیں۔ اور انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ Hamariweb.com ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مشہور و معروف نام سارہ خان اور فلک شبیر ہیں، سارہ کے شوہر نے ایک ایسا ہی عمل کیا ہے جسے دیکھ شخص خوش ہو رہا ہے۔ فلک شبیر اور سارہ خان کی جس طرح شادی ہوئی ہر ایک ان کا دیوانہ ہو گیا تھا، سوشل میڈیا پر ان کی شادی کو پسند کیا جا رہا تھا، اور پھر جب ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی تو فلک نے ایک منفرد انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا، یہ تصویر گیلیکسی لالی ووڈ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔

اس بار بھی فلک شبیر نے ایک منفرد طریقہ سے اپنی اہلیہ اور بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ فلک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی، اس تصویر میں دو گلاب کے پھول موجود تھے اور دوسری طرف سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی کو پیار کر رہے ہیں۔ تصویر کے ایک طرف دو گلاب کے پھول تھے جس پر فلک نے لکھا کہ ایک ماما کے لیے اور ایک عالیانہ کے لیے۔ فلک نے پوسٹ میں لکھا کہ ایک ممی کے لیے اور دوسرا میری می کے لیے۔
فلک شبیر اور اہلیہ سارہ خان کی بیٹی کے ساتھ ایک اور تصویر بھی دیکھی گئی ہے، جس میں وہ جوڑا اپنی بیٹی کی ہتھیلی کو اپنی ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہے۔ مداحوں کی جانب سے فلک شبیر کا اپنی اہلیہ اور بیٹی کے لیے یہ پیار دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.