انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان

image

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 24 ہزار 376 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 24 ہزار 170 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 22 ہزار 119 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 91.51 فیصد رہا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ ان امتحانات میں 3 ہزار 80 امیدوار اے ون گریڈ، 2 ہزار 123اے گریڈ، 2 ہزار 825 بی گریڈ، 4 ہزار 36 سی گریڈ،6 ہزار 605 ڈی گریڈ اور 3 ہزار 450 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

نتائج دیکھنے کے لیے نیچے دی گئے ' ہماری ویب' کے لنک پر کلک کریں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.