سندھ کے 3 ہزار 481 سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی ڈیجیٹل حاضری شروع

image

محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ کی ڈیجیٹل حاضری اور مانیٹرنگ کا نظام 3 ہزار 481 سرکاری اسکولوں تک وسیع کردیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ہر طالب علم کا ڈیجیٹل پروفائل بنایا جائے گا جس میں حاضری، تعلیمی کارکردگی اور امتحانات کا ریکارڈ محفوظ ہوگا۔ مسلسل غیر حاضری کی صورت میں والدین کو ایس ایم ایس الرٹس بھی بھیجے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اپریل 2027 تک سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں کو ڈیجیٹل نظام کا حصہ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نظام میں منفرد اسٹوڈنٹ آئی ڈی، کیو آر کوڈ، جیو فینسڈ حاضری اور فیشل ریکگنیشن سمیت آف لائن حاضری کی سہولت بھی شامل ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US