حسن علی نےلیجنڈ عمران خان،وقار یونس کاریکارڈ برابر کردیا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے لیجنڈ عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا۔

چٹاکانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حسن علی نے بنگلہ دیش کیخلاف 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں، جو انکا ایک سال میں پانچواں فائفر تھا۔

اس سے قبل ایک ہی سال میں 5 بار فائفر حاصل کرنے کا کارنامہ لیجنڈ کرکٹر عمران خان نے 1982 اور سابق بالنگ کوچ وقار یونس 1990 میں اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے وقار یونس نے ایک ہی سال میں سب سے زیادہ 6 مرتبہ 5وکٹیں لے رکھی ہیں اور انکو یہ اعزاز 1993 میں حاصل ہوا تھا۔

ٹوئٹر پرحسن علی کی تعریفیں،ایک ریکارڈ بھی اپنےنام کرلیا

قومی فاسٹ بولر کا مجموعی طور پر رواں سال 7 ٹیسٹ میچز میں 37 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ، زمبابوے کیخلاف دو دو جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف ایک فائفر شامل ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.