وینا ملک اکثر اپنے بیانات اور تجزیات کی وجہ سے تنقید کا شکار بنی رہتی ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ وینا ملک اور ان کے سابقہ شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ سال 2017 میں وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔ اور اب بچوں کس ساتھ رہیں گے، کا کیس زیر سماعت ہے۔
اب وینا ملک کا اپنی دوسری شادی کے حوالے سے نیا بیان سامنے آیا ہے جس پر لوگ بھی حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اداکارہ و شو میزبنا وینا ملک نے ایک پروگرام مین انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی اور مستقبل کے بارے میں بات کی۔
ان سے دوسری شادی سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی انشاء اللہ دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی۔
دوران انٹرویو وینا ملک نے کہا کہ میں اپنی دوسری شادی کسی دین دار شخص کے ساتھ کروں گی، کیونکہ جس شخص کے دل میں خدا کا خوف ہوتا ہے وہ بیوی کے ساتھ ظلم نہیں کرتا اور جن کے دلوں میں خدا کا خوف نہیں ہوتا تو وہ ظالم ہوتا ہے۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص سے شادی کی خواہشمند ہوں جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرے ساتھ رہے۔
وینا نے مزید بتایا کہ ابھی تک تو ان کے پاس دوسری شادی کے لیے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کے لیے اس دنیا میں ضرور موجود ہوگا۔