سجل علی میری پاکستانی بہن ہیں ۔۔ ڈرامے میں آنے والی سری لنکن لڑکی کون ہے؟ جانیے اس سے متعلق دلچسپ باتیں

image

پاکستانی ڈرامے ویسے تو پاکستانی اداکاروں کے گرد ہی گھومتے ہیں، لیکن یہ بات ہو سکتا ہے آپ کے لیے بھی منفرد ہو کہ سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا بھی پاکستانی ڈرامے صنف آہن میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ یحالی تاشیا کس طرح پاکستانی ڈرامے میں کاسٹ ہوئیں۔

یحالی تاشیا سری لنکن ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے دلکش انداز اور منفرد اداکاری کے باعث سری لنکن ناظرین میں توجہ حاصل کی ہے۔ یحالی تاشیا اس وقت پاکستانی ڈرامے میں سری لنکن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں اپنی یادوں کے بارے میں بھی بتایا جبکہ پاکستان میں موجود "اپنی بہن" سے متعلق بھی بتایا۔

یحالی تاشیا کو سری لنکن فوج کی جانب سے پاکستانی فوج کو صنف آہن میں سری لنکن کردار کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ کرنل روہانا وکرما سنگھ کی جانب سے میری پروفائل مانگی گئی تھی، اس پروفائل میں مختلف ڈرامے اور دیگر کام شامل تھا جس میں یحالی نے کام کیا تھا۔

یحالی کو بتایا گیا تھا کہ پاکستانی ڈرامے میں کردار کے لیے آپ سے پروفائل مانگا جا رہا ہے، اس وقت یحالی نے اس بات کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔ لیکن اگلے ہی ماہ انہیں کال آتی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ آپ اس ڈرامے میں کاسٹ ہو گئی ہیں۔ اور پھر پاکستانی کرنل عمیر سے زوم پر میٹنگ ہوتی ہے اور وہ یحالی کو ڈرامے کے حوالے سے بتاتے ہیں۔

کرنل عمیر نے مجھے میرا کردار بھی سمجھایا تھا جسے میں سمجھ چکی تھی اور اسی حساب سے تیاری بھی کر رہی تھی۔ لیکن اردو کے تلفظ اور کس الفاظ پر زیادہ غور دینا ہے یہ سب مجھے کرنل عمیر نے سکھایا ہے۔ پروڈکشن ٹیم کے عظمیٰ اور عبداللہ کی جانب سے یحالی کو اردو سیکھنے میں کافی مدد کی گئی تھی۔

یحالی بتاتی ہیں کہ کئی ایسے اردو کے لفظ ہیں جو کہ وہ سری لنکا ساتھ لے کر جائیں گے اور بھولیں گی نہیں۔ جن میں "یار"، "کیا مطلب"، "بھائی"، "بہن"۔

یحالی کہتی ہیں کہ میزبانی اور ملنساری پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔ جبکہ پاکستان میں یحالی نے دوست بھی بنا لیے ہیں وہ بتاتی ہیں کہ سائرہ شہروز اور سجل علی ان کی دوست ہیں جبکہ بہترین دوست سجل علی ہیں، دنا نیر بھی ان کی دوست ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ شوٹ کے دوران سجل ان کا بہت خیال بھی رکھتی ہیں اور انہیں سپورٹ بھی کرتی ہیں۔ یحالی سجل علی سے کافی اٹیچ ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب سیٹ پر سب سے زیادہ دنا نیر مبین کی چٹکلی باتوں سے مزاح آتا ہے۔ وہ ہر کسی کو ہنسا سکتی ہیں۔

یحالی نے اپنی اٹھارویں سالگرہ بھی پاکستان میں منائی ہے جبکہ انہیں اس ڈرامے میں کئی مشکلات بھی پیش آئی ہیں۔ انہیں بندوق چلانا نہیں آتی تھی مگر انہوں نے سیکھی۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے کبھی بندوق کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا، یہ بہت بھاری تھی مگر چلانا سیکھا۔

وہ بتاتی ہیں کہ میں اپنی سالگرہ جو میں نے پاکستان میں منائی وہ نہیں بھول سکتی ہوں۔ کیونکہ اس سالگرہ میں میری والدہ مجھے بتائے بغیر پاکستان آگئی تھیں اور میری سالگرہ منائی تھی۔ اس سالگرہ میں سجل، اور دیگر بھی شامل تھیں، وہ اس موقع پر جذباتی بھی ہو گئی تھیں۔

یحالی بتاتی ہیں کہ سری لنکا واپس جا کر وہ اے لیولز کی پڑھائی مکمل کریں گی۔ جبکہ وہ پاکستان میں بتائی گئیں اب تک کی یادوں کو اپنے لیے ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ سمجھتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.