بھارت میں مادہ چیتا کی آخری رسومات کی تقریب

image

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات نے مادہ چیتا کی آخری رسومات کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

‘کالر والی’ کے نام سے جانی جاتی چیتی کی موت 15 جنوری کو ہوئی تھی۔ ٹوئٹر پر محکمہ جنگلات نے مادہ چیتے کی آخری رسومات کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں ضلع اور جنگلات کے افسران بھی شامل تھے۔

تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی انتہائی عقیدت کے ساتھ ری شئیر کیا، ایک صارف نے لکھا کہ ایسے مناظر بھارت کے علاوہ کہیں نہیں دیکھنے کو ملیں گے۔

جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مادہ چیتا کو پینچ کی ملکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے طویل اور شاندار زندگی گزاریاور آپ کی وجہ سے ایک پورا جنگل زندہ تھا، اور ساتھ ہی صارف نے نظم بھی لکھی۔

RIP, Queen of Pench. You lived long and majestically. You ruled the food chain and because of you an entire forest was alive.

‘Tiger Tiger, burning bright,

In the forests of the night;

What immortal hand or eye,

Could frame thy fearful symmetry?’~ William Blake

— Aditi Garg (@AditiGargIAS) January 16, 2022

 

2005 میں پیدا ہونے والی اس چیتی کو 29 بچوں کو جنم دے کر پینچ میں چیتوں کے خاندان کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے، ان 29 بچوں میں سے 25 زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز جیت لی

پینچ محکمہ جنگلات کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، شیرنی کی لاش کی آخری رسومات نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کی گائیڈ لائنز کے مطابق کی گئیں، اور اس کے کچھ اعضا کو لیباٹری میں مزید تحقیق کے لیے بھیجا گیا ہے۔

2018 تک مدھیہ پردیش کو 526 چیتوں کی آبادی کے ساتھ ملک کی “شیروں کی ریاست” کہا جاتا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.