وزیر خارجہ کے صاحبزادے زین قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

image

ملتان: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زین قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنےوالے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کا کورونا ٹیسٹ تیسری مرتبہ مثبت آیا ہے۔

مخدوم زین قریشی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے گھر پہ قرنطینہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور لازمی طور پر ویکسینیشن کرائیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 9 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے بھی قرنطینہ کرلیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.