قطر ایئرویز اور ایئربس تنازع میں شدت، A 321 جہازوں کا معاہدہ منسوخ

image
فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے قطر ایئرویز کے لیے 50 چھوٹے A 321 جہازوں کا معاہدہ منسوخ کرکے فریقین کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ کو اور بڑھا دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قطر کو نئے روٹس کھولنے کے لیے ان طیاروں کی ضرورت ہے۔ قطرایئرویز کا شمار ایئر بس کمپنی کے بڑے خریداروں میں ہوتا ہے۔

اس سے قبل ایئر بس اور قطر ایئرویز کے درمیان A 350 جہازوں پر تنازع کے بعد قطر نے ان جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔

قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ ان جہازوں میں پینٹ خراب ہونے کے علاوہ دیگر خامیاں ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق A 350 جہازوں میں سے کچھ کے رنگ کے نیچے کی سطح تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

قطر ایئرویز نے برطانوی عدالت میں A 350 طیاروں میں پائی جانے والی خامیوں کے خلاف 600 ملین ڈالر کا ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ اِس حوالے سے گزشتہ روز برطانوی عدالت میں ہونے والی سماعت میں ایئر بس نے کہا ہے کہ وہ A 321 طیاروں کے معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

ایئربس نے کہا ہے کہ وہ تصدیق کرتے ہیں کہ اُنہوں نے خود کو حاصل حقوق کے تحت A 350 جہازوں کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

قطر ایئرویز کا کہنا ہے اس نے مسائل سامنے آنے بعد 53 میں سے 21 A 350 جہازوں کو گراؤنڈ کر رکھا ہے تاہم ایئر بس کا کہنا ہے کہ وہ تکنیکی مسائل کو تسلیم کرتی ہے لیکن اس سے سیفٹی کے کوئی مسائل پیدا نہیں ہوئے۔

قطر ایئرویز نے برطانوی عدالت میں گراؤنڈ کیے گئے 21 جہازوں کو گراؤنڈ کرنے پر 618 ملین ڈالر اور چار ملین ڈالر روزانہ ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.