آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مزید 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی تیاریاں

image

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی پیر کو آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مزید 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے دی گئی شرائط پر عمل کے لیے حکومت نے نیپرا کو بجلی کی بنیادی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کرکھی ہے، جس کی سماعت پیر کو ہوگی۔

حکومت نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافے کے لیے الگ الگ سیلز کے لئے مختلف قیمتیں مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

حکومتی تجاویز کے تحت بجلی کے 100 یونٹ استعمال تک 8 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے جب کہ بجلی کے 301 سے 700 یونٹ تک استمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ زرعی ٹیوب ویلز کو بھی دو الگ الگ کٹیگریز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی، جس کے تحت بلوچستان میں عام ٹیوب ویلز کے لئے سسبڈی میں کمی اور سولر ٹیوب ویلز کے لئے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

حکومتی تجاویز کے تحت غیر مستحق گھریلو صارفین کی سبسڈی میں بتدریج کمی، نیٹ اور کراس سسبڈی کو کم کرنے اور پاور ڈویژن کا سابقہ سلیب کا فائدہ ختم کیا جارہا ہے۔

حکومت کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بجلی صارفین کیلئے نئی سبسڈی اسکیم

واضح رہے ہک آئی ایم ایف نے ایک ارب کے قرض کے کے لیے توانائی کے شعبے میں سبسڈی میں کمی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اور ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

آئی ایم ایف ہی کے مطالبے پر حکومت نے منی بجٹ منظور کرالیا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.