کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق بروز جمعہ18فروری 2022ء کی سہ پہر 3:00بجے (ایس ایس سی) پارٹ ون جماعت نہم جنرل ریگولرو پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں السنہ شرقیہ (اورینٹیل لینگویج) کے امتحانات برائے سال2021 کے نتائج کا اعلان بھی آج کیا جائے گا۔
طالب علم اپنے امتحانات کے نتائج حاصل کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے 'ہماری ویب' کے لنگ پر کلک کریں۔
نتائج کے لیے یہاں
کلک کریں