انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش)اور (ناکام امیدواروں) کے سالانہ امتحانات برائے 2022،کے اہل امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء کے وسیع تر مفاد میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) اور حصہ دوم (Faliure) کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے اہل امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) کے طلباء اپنے امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے بروز جمعرات یکم اپریل 2022ء تک اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ حصہ دوم (Faliure) کے طلباء اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 30مارچ 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے امیدوار اپنے امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے بروز جمعرات 31مارچ 2022 ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔اسی طرح

انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (Faliure) کے درج بالا تمام گروپس کے امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 30مارچ 2022ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم لازمی طور پر بروز جمعہ یکم اپریل 2022ء اپنے نمائندوں کے ذریعہ بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے جبکہ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ [email protected] سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

رواں سال 2022ء میں بھی محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شرکت کررہے ہیں، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے ایسے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس گروپس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2022ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 30مارچ 2022ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے امتحانی فارم بروز جمعہ یکم اپریل 2022ء اپنے نمائندوں کے ذریعہ بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے جبکہ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.