میٹرک بورڈ، 17 مئی سے شروع ہونے والے نہم اور دہم جماعت 2022 کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ17 مئی 2022 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کاامتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بھی جلد ہی تمام اسکولوں کو جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے۔بعد ازاں 17مئی کو (صبح) نہم و دہم کمپیوٹر اسٹیڈیز(نظری)، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس۔ 18مئی کو (صبح)دہم جماعتکمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جماعت سندھی سلیس (لازمی)، سندھی نارمل کورس(لازمی)،انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 19مئی (صبح) نہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی)،20مئی (صبح) دہم جماعت حیاتیات (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت علم شہریت، علم بدن و حفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ نظری، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری، نظری)، 21مئی (صبح) نہم و دہم جماعت کیمیا (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت مطالعہ پاکستان، 23مئی (صبح) دہم جماعت انگریزی لازمی (پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت انگریزی لازمی پرچہ اول، 24مئی (صبح) نہم و دہم جماعت طبیعات (نظری)، دوپہر (جنرل گروپ)دہم جماعت ریاضی، 25مئی (صبح) ریاضی (پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و جماعت جنرل سائنس، 26مئی (صبح) نہم و دہم جماعت (پرچہ اول) ریاضی، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت سندھی سلیس(لازمی)،اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 27مئی (صبح) دہم جماعت کیمیا نظری (پرچہ دوم) دوپہر (جنرل گروپ)نہم جماعت اسلامیات (لازمی)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اسلامیات لازمی، 28مئی (صبح) نہم و دہم جماعت ا ردو (لازمی) نارمل کورس، سندھی سلیس نارمل کورس (لازمی) جغرافیہ آف پاکستان، (دوپہر)تجارتی جغرافیہ،(پرچہ دوم)، جغرافیہ اختیاری (پرچہ دوم)، ملبوسات و پرچہ بافی (پرچہ دوم)، 30مئی(صبح) دہم جماعت سندھی سلیس (لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس،(دوپہر)جنرل گروپ نہم و دہم جماعت تجارتی جغرافیہ (پرچہ اول)، جغرافیہ (اختیاری (پرچہ اول)، 31 مئی (صبح) نہم و دہم جماعت اسلامیات (لازمی)، اخلاقیات، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت معاشیات (پرچہ دوم)، انتظام برائے اصلاح خانہ (پرچہ دوم)، یکم جون (صبح) دہم جماعت طبیعات نظری (پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت ریاضی (پرچہ اول)، 2جون (صبح) نہم و دہم جماعت انگریزی لازمی (پرچہ اول)،(دوپہر)جنرل گروپ دہم جماعت اسلامک اسٹیڈیز (پرچہ دوم)، تاریخ اسلام (پرچہ دوم)، 3 جون (صبح) مطالعہ پاکستان، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اسلامک اسٹیڈیز (پرچہ اول)، تاریخ اسلام (پرچہ اول)، 4 جون (دوپہر) دہم جماعت (جنرل گروپ) علم شہریت (پرچہ دوم) علم و بدن و حفظان صحت (پرچہ دوم)، تاریخ ہندو پاکستان (پرچہ دوم)، غذا اور تغذیہ نظری (پرچہ دوم) صرف طالبات کیلئے)، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری)، (پرچہ دوم) نظری، 6جون (دوپہر) نہم و دہم جماعت جنرل گروپ معاشیات (پرچہ اول)، انتظام برائے اصلاح خانہ (پرچہ اول)، 7جون (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی۔ آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری)، 8جون (دوپہر)جنرل گروپ نہم و دہم جماعت بریل نظری(پرچہ اول)،عربی (پرچہ اول)، فارسی (پرچہ اول)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل، 9جون(دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت بریل نظری (پرچہ دوم)، عربی، فارسی، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل۔ 10جون (دوپہر)جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ اول)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ اول)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ اول)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی (پرچہ اول)، 11جون (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی(پرچہ دوم)، 13جون (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ (پرچہ اول)، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی (پرچہ او) صرف طالبات کیلئے)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری (پرچہ اول) کے امتحانات لئے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.