جامعہ کراچی: سیکیورٹی اہلکار کا طالب علم پرتشدد، معاملے کی انکوائری کا حکم

image
جامعہ کراچی میں سیکیورٹی اہلکار کے طالب علم پرتشد کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے سیکریٹری یونیورسٹیز اور وی سی جامعہ کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس معاملے پر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر کی وجہ سے ہم غیر معمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں لیکن چیکنگ کے نام پر کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نئے حالات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غیررواجی اقدامات لازم ہو گئے ہیں تاہم ان اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے یونیورسٹی سے متعلقہ افراد کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اعتماد لازم ہے۔

وزیر جامعات سندھ نے کہا کہ  طلبہ ہمارے ملک و قوم کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، تعلیم اور تدریس کے ساتھ ان کی حفاظت بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی میں دہستگردی کے واقعے کے بعد جامعہ کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جہاں رینجرز کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

طلباء سمیت اساتذہ کو بھی شناحت کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ کینٹینز بھی ختم کردی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں13 mins agoعمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر امپورٹڈ حکومت گھبرا گئی، پرویز الٰہی

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی عوام...

18 mins agoعمران خان غنڈہ گردی نہ کریں، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان غنڈہ گردی...

21 mins agoعیسائی برادری کے تحفظات ہیں، جلسے کی اجازت نہیں دینگے، وزراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عیسائی برادری کے تحفظات...

22 mins agoشہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی

لاہورکی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز...

31 mins agoفاشسٹ حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ...

33 mins agoحقیقی آزادی کا سفر ہماری گرفتاریوں سے نہیں رکے گا، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.