پاکستانی اداکار عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں، ان کو پسند کرتے ہیں۔ ان کےجلسوں میں بھی شرکت کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کو سراہتے ہیں۔ کیونکہ عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد میں تحریکِ انصاف کو اس قدر مضبوط بنایا کہ نہ صرف وہ خود ملک کے وزیرِ اعظم بنے بلکہ ایسے وزیرِاعظم بنے کہ ان کے جانے کے بعد اکثریت کی یہ خواہش ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا وزیرِاعظم بنے۔
صرف پاکستانی اداکار ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکار بھی عمران خان کے مداح ہیں، ان کو پسند کرتے ہیں۔ ان کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے بھارتی اداکار ہیں جو عمران خان سے بہت متاثر ہیں۔
انیل کپور:
بھارتی اداکار انیل کپور بھی عمران خان کے مداح ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے عمران خان سے متعلق کہا کہ میری دعا ہے کہ عمران خان وزیرِاعظم پاکستان بنیں۔ وہ ایک سچے لیڈر اور ہیرو ہیں۔ انہوں نے کھیل کے ساتھ عوام کے دن بھی جیت لیے میرا دل بھی جیت لیا۔
عامر خان
:
عامر خان بھی عمران خان کے دیوانے ہیں۔ انہوں نے اپنی مشہور زمانہ فلم لگان میں استعمال ہونے والا بلا نیلام کیا تھا اور اس کے بدلے 6 ملین پاکستانی روپیے عمران خان کو شوکت خانم کے لیے امداد بھی دی تھی اور کہا تھا کہ آپ اگر الیکشن جیت جائیں گے تو میں آپ کی خوشی کو منانے کے لیے یہاں پاکستان آ کر جشن مناؤں گا۔
ریکھا:
بھارتی اداکارہ ریکھا بھی عمران خان کی دیوانی ہیں اور ایک زمانہ تھا کہ دونوں کی خوب ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ ریکھا عمران خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن چونکہ معاملات صرف بارڈر پار نہیں ہیں بلکہ مذاہب و دیگر تفرقات بھی ہیں، جس کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔
سلمان خان:
سلمان خان بھی سابق وزیرِاعظم کی تعریفیں کرتے ہیں، ان کو سراہتے ہیں اور ایک مرتبہ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان میرا بڑا بھائی ہے وہ اچھا اور نیک انسان ہے، اس کے راستے صاف ہیں۔
شاہ رُخ خان:
شاہ رُخ خان کئی مرتبہ عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں اور ایک وقت تھا جبکہ کرکٹ کے گراؤنڈ میں کسی وجہ سے عمران خان نے شاہ رُخ خان کو ڈانٹا بھی تھا۔ اس کے باوجود بھی شاہ رخ خان عمران خان کے مداح ہیں۔