شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں کیا واقعی کلین چٹ مل گئی؟

image

ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں کلین چٹ دیدی گئی، اب صرف 14 افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

این سی بی نے اس معاملے میں آریان خان سمیت دیگر 19 لوگوں کو ملزم بنایا تھا۔ آریان کو این سی بی نے 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحلی علاقے میں کروز شپ سے گرفتار کیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن تحقیقات کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیوروکو آریان خان ،اوین ساہو، گوپال جی آنند، سمیر سیگن، بھاسکر روڈا اور مانو سنگھل کے خلاف شواہد نہیں ملے ۔

چارج شیٹ کے مطابق این سی بی کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان ایک بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیوروکے ڈی ڈی جی سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ آریان خان اور موہک کے علاوہ تمام ملزمان نشے کی حالت میں پائے گئے تھے ۔ اب 14 لوگوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ باقی چھ افراد کے خلاف عدم ثبوت کی وجہ سے شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.