پاکستان سامراجی،استعماری،دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے،سراج الحق

image

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سامراجی، استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی وڈیرے یا جنرل نے نہیں بلکہ وکیل نے بنایا ہے اور وکلا تنظیموں کی طرح جماعت اسلامی میں بھی جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا نے کالے کوٹ پہن کر پرویز مشرف کی آمریت کا خاتمہ کیا اور مدینہ منورہ کے بعد اگر روئے زمین پر کوئی پاک ملک ہے تو وہ پاکستان ہے۔ اس ملک کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سراج الحق نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں الگ تہذیبوں کے باوجود پاکستان دنیا کا مہذب ترین ملک ہے اور پاکستان نے 40 سال تک افغانیوں کا ساتھ دے کر روس اور امریکہ کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں۔ پاکستان سامراجی استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.