ثمینہ بیگ ”کے ٹو” سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون، وزیر اعظم کی مبارکباد

image
ثمینہ بیگ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ”کے ٹو” سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

8611 میٹر بلند چوٹی کو آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا، اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔

ثمینہ کی ٹیم کے اراکین میں شامل عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے 2’ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے اہل خانہ کو کامیابی پر مبارک پیش کرتا ہوں۔ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں۔

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz)

وزیراعظم نے کے ٹو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں، ثمینہ بیگ نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں، امید ہے ثمینہ بیگ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے بھی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے لکھا کہ کے ٹو سرکرنا خواتین کی طرف سے ایک بار پھر ایک عظیم کارنامہ ہے، موقع ملنے پر ہماری خواتین بلندیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سر کرتی ہیں، نائلہ اور ثمینہ ہمارا فخر ہے۔

A great achievement by our women once again. Given the opportunity our women scale heights undeterred. Congratulations to Naila & Samina – you have done us proud.

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 22, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.