میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہوجاتی ہیں، پاکستان کی انتہائی بے باک اداکارہ کا دعویٰ

image
کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہوجاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی قبول ہونے والی دعاؤں سے متعلق گفتگو کی ہے۔ انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انسان اللہ سے گفتگو کر کے ہلکا محسوس کرتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرتی ہوں وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہے۔ دوران انٹرویو متھیرا کا کہنا تھا کہ اگر انسان کا رشتہ خدا کے ساتھ اعتماد کا ہو تو خدا آپ کی بہت سی چیزوں کو معاف کرکے آپ کو عطا کر دیتا ہے۔ اداکارہ متھیرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کر دی، میں صلوۃ الحاجات باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا اب میرا مقصد ہے کہ دن میں کم از کم 2 سے 3 فرض نمازیں بھی ادا کروں کیونکہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے 5 وقت کی نماز نہیں ادا کر سکتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.