عمران خان پہلے ہی ایم این اے ہیں، ضمنی الیکشن لڑنے سے روکا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

image

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پہلے ہی ایم این اے ہیں، انہیں الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔

درخواست امن ترقی پارٹی پنجاب کے صدر نے دائر کی جس میں عمران خان، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،ماضی میں عمران خان ، بلاول بھٹو اور علیم خان نے زیادہ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ رولز میں ترمیم کر کے ایک شخص کو ایک ہی نشست سے الیکشن میں  حصہ لینے کا پابند کیا جائے اور عمران خان پہلے ہی ایم این اے ہیں انہیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.