’لال سنگھ چڈھا‘ کا بائیکاٹ کرنے والوں کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، عامر خان

image
فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ساتھ عامر خان کی تقریباً چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔

انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ جہاں اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں وہیں انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین عامر خان کے سنہ 2015 میں ’ملک میں بڑھتے عدم برداشت‘ کے بیان کی وجہ سے ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عامر خان نے منگل کو سوشل میڈیا پر ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کسی کا دل دکھایا ہے تو انہیں اس بات کا دکھ ہے۔

عامر خان نے مزید کہا ’میں کسی کا دل نہیں دُکھانا چاہتا ہوں۔‘

عامر خان کا کہنا تھا کہ ’جن جن کو فلم نہیں دیکھنی ہے، میں اس بات کا احترام کروں گا اور کیا کہہ سکتا ہوں۔‘

اس سے قبل عامر خان نے شائقین پر زور دیا تھا کہ وہ ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ نہ کریں۔

ساتھ ہی بالی وڈ اداکار نے کہا تھا ’مجھے دکھ ہوتا ہے کچھ لوگ جو یہ سب کہہ رہے ہیں۔ وہ اپنے دل میں یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایسا شخص ہوں جو انڈیا کو پسند نہیں کرتا۔ اپنے دلوں میں وہ  یہ یقین رکھتے ہیں لیکن یہ جھوٹ ہے۔‘

’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ ایسا محسوس کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ پلیز میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں۔ براہ کرم میری فلم دیکھیں۔‘

یاد رہے عامر خان کے ایک پرانے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے۔

ٹوئٹر صارف مدھومیتا رائے نے بائیکاٹ لال سنگھ چڈا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ ’مجھے انڈین ہونے پر فخر ہے۔ میری ایسی ذہنیت نہیں ہے کہ میں ایسے شخص کی فلم دیکھوں جو انڈیا کی بے عزتی کرتا ہے۔‘

#BoycottLalSinghChadda

I am proud to be an Indian. So I don't have the mentality to watch the movie of someone who insults India by saying "I don't think it is safe to be in India"

MuPo Ignored SSRFmly Complaint pic.twitter.com/s6PMGds64z

— Madhumita Roy Chowdhury (@madhumita861) August 10, 2022

ایک اور ٹوئٹر صارف سڈ گجیرو نے لکھا کہ ’ہم بائیکاٹ کرتے ہیں اور عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا نہیں دیکھیں گے۔‘

We boycott & will not watch Amir Khan's film Lal singh Chaddha,

and you? #BoycottLalSinghChadda #BoycottLalSinghChaddha pic.twitter.com/5g6LVS8Hoj

— सिद्धार्थ गजेरा (@SidGajera) August 1, 2022

نگم نامی صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’اس رکھشا بندھن پر اپنے بہن بھائیوں کی حفاظت کریں اور انہیں لال سنگھ چڈھا نہ دیکھنے دیں۔‘

Protect your siblings this Rakshaa Bandhan. Don’t let them watch Laal Singh Chaddha.

— N (@n_i_g_a_m) August 9, 2022

ورون کمار رانا نے ٹویٹ کیا کہ ’میں تین وجوہات کی بنا پر لال سنگھ چڈھا نہیں دیکھوں گا۔ 1: عامر خان، 2: کرینہ کپور کا تکبر، 3: میں نے فارسٹ گمپ دیکھ رکھی ہے۔‘

I'll not watch Laal Singh Chaddha for three reasons

1. Aamir Khan

2. Kareena Kapoor's arrogance

3. I've watched Forrest Gump

— Varun Kumar Rana (@VarunKrRana) August 1, 2022

واضح رہے ’لال سنگھ چڈھا‘ ہالی وڈ کی مشہور فلم ’فارسٹ گمپ‘ کا ری میک ہے۔

’فارسٹ گمپ‘ میں مشہور اداکار ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

’لال سنگھ چڈھا‘ کی کاسٹ میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور خان اور مونا سنگھ شامل ہیں اور یہ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.