پی ٹی آئی کی جدوجہد میں سب کو شریک ہونا چاہیے، عمران خان

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد میں سب کو شریک ہونا چاہیے،اس جماعت کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے، ہمارے دین میں انسان سب برابر ہیں،ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔

عمران خان نے کہا کہ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، انسانی معاشرے میں انصاف اور انسانیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر ایک ٹولہ مسلط کیا گیا ہے، چھوٹا ٹولہ کہتا ہے کہ ہمیں این آر او دیا جائے، یہ جرم کرتے ہیں اور کہتے ہیں این آر او دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا مقصد کمزور اور طاقتور قانون کے سامنے برابر ہوں،حقیقی آزادی اس وقت ملتی ہے جبکہ انصاف ملتا ہے،13اگست کے جلسے میں بتاوں گا حقیقی آزادی کیسے ملتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.