جب 11 سال کی تھی تو والدین میں علیحدگی ہوئی اور امی نے اکیلے ہی پالا ۔۔ ہانیہ عامر پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے

image

ہانیہ عامر ہمیشہ ہی ہنستی مسکراتی نظر آتی ہیں اور کبھی بھی اپنی پریشانی کا اظہار کسی کے سامنے نہیں کرتی ہیں جیسے کہ اکثر اداکارائیں انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنی ڈپریشن کو کم کرلیتی ہیں۔ ہانیہ اس کو ختم کرنے کے مختلف طریقے ڈھونڈ لیتی ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ ایک مشہور شوبز پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے نظر آئیں جہاں وہ پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ:

" میں جب 11 یا 12 سال کی تھی تو میرے والدین کی علیحدگی ہوگئی تھی، میری امی نے ہم بہنوں کو اکیلے ہی پالا ہے۔ ہم کبھی اسلام آباد میں ہوتے تو کبھی ایبٹ آباد میں۔ ہم 3 سال تک ایبٹ آباد میں رہے۔ میری اور میرے کزنز کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے اور ہم سب مل جل کر رہتے ہیں۔ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ میرے گھر والے اب بھی مجھے بڑا سٹار نہیں سمجھتے، بس وہ یہ جانتے ہیں کہ میرے ڈرامے سب دیکھ رہے ہیں اور آج کل میرے ہمسفر کی مالا کو سب پسند کر رہے ہیں۔ "

ہانیہ نے مزید کہا کہ: " میں نے 17 سال کی عمر سے اپنے گرھ کی ذمہ داری سنبھالی، میں ہر چیز کا برے سے برا سوچ کر اس کا حل جلدی ہی نکالنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں مشکل سے مشکل حالات کو ہنستے ہوئے نکال دیتی ہوں۔ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر میرے متعلق جو بھی باتیں ہوئیں اس سے مجھے عقل آئی کہ یہ میں کس راتسے پر نکل پڑی ہوں؟ وہ میرا راستہ تھا ہی نہیں، میں نے پھر خود کو اس سے الگ کرلیا اور اب میں بہت مختلف ہوگئی ہوں۔ "


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.