میں کالی تھی، چہرے پر لگانے کیلئے 50 ہزار کی کریم خریدی ۔۔ 51 سالہ اداکارہ تبو نے خود کو بڑھاپے سے بچانے کیلئے کون سا ٹریٹمنٹ کیا؟

image

بھارت کی مشہور اداکارہ تبو نے فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل کرلئے۔ا نہوں نے درجنوں فلموں اور کئی سٹیج ڈراموں میں اداکاری کی اور ساتھ ہی ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی خوب لوگوں پر طاری کیا۔ تبو حال ہی میں ایک نئی فلم میں نظر آئیں گی۔ جس کے پرومو پر انٹرویو دیتے ہوئے سکن کیئر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بتاتی ہیں کہ " میں نے ایک مرتبہ اپنی میک اپ رٹسٹ کے کہنے پر 50 ہزار کی سرف ایک کریم خریدی اور اسے کبھی استعمال بھی نہ کیا اور یہ زندگی کا پہلا سکن کیئر پراڈکٹ تھا اس کے بعد کوئی ایسا پراڈکٹ نہ خریدا اور نہ استعمال کیا۔ "

تبو نے مزید کہا کہ: " میری امی نے ہمیشہ ہی ہمیں سکھایا کہ جتنا زیادہ پانی پیو گے اتنی ہی رنگ صاف، جلد اچھی اور بال چمکدار ہوں گے۔ ہم نے گھریلو ٹوٹکے والے بیوٹی ٹپس کا استعمال کیا ہے لیکن کبھی یوں مہنگی کریمیں نہیں لگائی اور نہ کوئی انجیکشن لگوایا۔ کبھی فلم کے کردار کی ضرورت کے تحت کروایا ہے لیکن اپنی مرضی سے خود پر کیمیکل نہیں لگوائے۔ "


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.