کھویا ہوا سائفر آپکو چیف جسٹس صاحب سے ملے گا، شہباز گل

image

رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ کھویا ہوا سائفر آپکو چیف جسٹس صاحب سے ملے گا۔

شہباز گل نے اپنے آفیشل آکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ والوں کا سائفر کھو گیا۔ ان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی۔ وہی سائفر وزیراعظم نے سپیکر کو بھیجا تھا اور سپیکر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب کو۔

تو آپکا کھویا ہوا سائفر آپکو چیف جسٹس صاحب سے ملے گا۔

ن لیگ والوں کا سائفر کھو گیا۔ ان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی۔ وہی سائفر وزیراعظم نے سپیکر کو بھیجا تھا اور سپیکر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب کو۔ تو آپکا کھویا ہوا سائفر آپکو چیف جسٹس صاحب سے ملے گا۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL)

واضح رہے گزشتہ روز ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی سے متعلق آڈیوز کی تحقیقات کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کی زیرصدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی سے متعلق آڈیوز نے عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی، ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی کو من گھڑت معانی دیکر سیاسی مفادات کی خاطر قومی مفادات کا قتل کیا گیا، فراڈ، جعلسازی اور فیبریکیشن کے بعد اسے چوری کرلیا گیا، یہ آئینی حلف اور دیگر متعلقہ قوانین اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، یہ ریاست کے خلاف ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب ہے۔

اعلامیے کے تحت وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا گیا اس سارے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین کی جائے، ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.