کیچ چھوڑ دیے، خدا کا واسطہ کپتانی بھی چھوڑ دو ۔۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے 2 کیچ ڈراپ کیے تو سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

image

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کل کے میچ میں کپتان بابر اعظم نے 2 اہم کیچ ڈراپ کردیے جو بلواسطہ پاکستان کی ہار کی ایک بڑی وجہ بنے اور پھر بیٹنگ لائن بری طرح فیل ہوگئی۔ پوری سیریز میں صرف 2 میچز میں کپتان اچھا پرفارم کرسکے، لیکن باقی 5 میچز میں کارکردگی قابلِ قبول نظر نہ آئی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر خوب تنقید کی۔

سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بدترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اورانگلینڈ کے کل 5کیچ ڈراپ کیے جن میں سے 2 کپتان نے کیے۔ جبکہ کل کپتان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

میچ میں کیچ ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ: واہ ! کتنی خوبصورتی سے میچ ڈراپ کیے ہیں، اتنی ہی خوبصورتی سے اب کپتانی چھوڑ دو۔ تو کسی نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ پسندیدہ کپتان ہے اس کی خامیاں کسی کو نظر نہیں آرہی ہیں۔ ایشیاء کپ میں بھی خراب کارکردگی اور پھر اب یہ سیریز جو کہ خود ہوم گراؤنڈ میں تھی اس کو بھی ٹھیک سے نہیں کھیلا۔ پوری ٹیم سے کیسے ہم کچھ امید کریں جب کپتان اپنی بھرپور پرفارمنس دکھانے میں کامیاب نظر نہیں آرہا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts