کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر اغواء و قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
ملزم ارمغان کی پولیس مقابلے، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دیگر مقدمات میں بھی درخواستِ ضمانت پہلے ہی مسترد کی جاچکی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ درخشان اور اینٹی وائلنس اگینسٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) میں مختلف مقدمات درج ہیں۔