عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا، خرم دستگیر

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جون کی ایف پی اے کے باعث اگست میں بجلی بلوں میں 10 روپے اضافہ ہوا تاہم جون کے مقابلے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر اب 22 پیسے رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا جبکہ اس مہینے بھی بجلی بلوں میں کچھ بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف دیا جائے گا۔ پہلے 200 اور پھر 300 یونٹ والوں کو 55 ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.