نانی تو بالکل مرحوم سُنبل خالہ سے ملتی تھیں ۔۔ زارا نور عباس نے اپنی نانی کے انتقال پر آخری دنوں کی ویڈیو شیئر کردی

image

نانا نانی اور دادا دادی کا رشتہ والدین کے بعد سب سے زیادہ مخلص اور محبت بھرا رشتہ ہوتا ہے۔ یہ ہمارے والدین کے والدین ہی ہوتے ہیں جو ہمیں بے لوث محبتیں دیتے ہیں، ہمیں لاڈ پیار سے پالتے ہیں۔ ہماری ہر خواہش کو پورا کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔ ہمیں ایک اپنائیت اور محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں۔ ان رشتوں کا کوئی مول نہیں اور نہ ان کا کوئی نعم البدل ہے۔ جب دنیا کی تمام تر خوبصورت جگہوں کو چھوڑ کر نانا یا دادا جان کے پاس ان کے گھروں کو جاتے ہیں وہ لمحے وہ جگہ کسی محل سے کم معلوم نہیں ہوتی۔ مگر جب یہ دنیا سے چلے جائیں تو زندگی میں ادھورا پن آ جاتا ہے۔

زارا نور عباس کی نانی کا آج صبح سویرے انتقال ہوا تھا جس کی خبر ان کی خالہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی اور اللہ تعالیٰ سے اپنی ماں اور مرحوم بہن سنبل کی مٖگرت کیلئے التجا کی تھی۔

ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں زارا نے بتایا تھا کہ نانی کی وجہ سے ہی ان کے گھر میں مزہ آتا ہے وہ سب سے پیار، محبت اور خلوص سے ملتی ہیں، یہ اور سنبل خالہ بالکل ایک جیسی دکھتی ہیں۔

زارا نور عباس نے اپنی نانی کی کچھ تصاویر اور آخری وقتوں کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی کسی سے فون پر بات کر رہی ہیں اور پنجابی میں گانا گنگنا رہی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر کیپشن میں زارا نے لکھا کہ اب سب کچھ بدل گیا ہے، فی امان اللہ!


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts