سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی مالی مدد کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہرممکن مدد کی جائےگی۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا بجٹ 4 ارب سے سرپلس ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 ارب ڈالر کو مزید عرصے کیلئے رکھنے کا بھی اعلان کیا تھا۔