والدہ مسلمان تھیں اور نام نظیم تھا؟ گجرانوالہ کو یاد کرنے والے اداکار گووندا سے متعلق دلچسپ معلومات

image

اکثر مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اداکار گووندا بھارت سمیت پاکستان میں بھی اپنی فلموں کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن ان کی زندگی سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں، جو کہ سب کو حیران کر رہی ہیں۔

مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار گووندا کا تعلق پاکستان سے ہے، یہ بات کافی صارفین اور ناظرین کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہے۔

گجرانوالہ میں موجود یہ حویلی 100 سال پرانی ہے، جبکہ یہ حویلی گووندا کی خاندانی حویلی تصور کی جاتی ہے، پاکستان بننے سے پہلے گووندا کے والد آرون کمار آہوجا اسی حویلی میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے تاہم بٹوارے کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ بھارت چلے گئے، جہاں بیٹے گووندا کی پیدائش ہوئی۔

دیگر اداکاروں کی طرح گووندا بھی اپنے آبائی گھر کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانیوں سے بھی محبت کرتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی سوشل میڈیا ویب سائٹ Pratika کی رپورٹس کے مطابق اداکار کی والدہ نرملا دیوی کا نے شوہر آرون کمار سے شادی سے پہلے اپنا مذہب تبدیل کیا، شادی سے پہلے وہ مسلمان تھیں اور ان کا نام نظیم تھا، تاہم شادی کے بعد وہ مسلمان ہو گئیں۔

واضح رہے اس حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا پر بھی متضاد اطلاعات ہیں، جبکہ کئی ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہی تھیں۔ والدہ بھی اداکارہ اور ڈانسر تھیں۔

والد اور والدہ میں گووندا اپنی والدہ سے بے حد قریب تھے یہی وجہ تھی کہ والدہ نے اپنی موت کیپ پیش گوئی بھی بیٹے سے پہلے ہی کر دی تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts