غربت میں گارڈ کی نوکری بھی کی آج کروڑوں کو کچھ نہیں سمجھتے کیونکہ ۔۔ ماں کی کونسی ایک بات نے غریب نواز الدین کی زندگی بدل دی

image

بھارتی فلم انڈسٹری میں دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار اس وقت صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے اور نوازالدین صدیقی بالی ووڈ میں کامیابیوں کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں۔

2000 میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے نواز الدین صدیقی کا تعلق اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر سے چالیس کلومیٹر دور واقع بھوانا گاؤں سے ہے۔

کاشتکاروں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے نواز الدین صدیقی نے ایک غریب گھرانے میں پرورش پائی اور ہل چلانے کے ساتھ ساتھ انہوں نےدلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے تربیت لینے کے علاوہ ایک فیکٹری میں بطور سیکورٹی گارڈ بھی کام کیا۔

نوازالدین نے ابتداء میں چھوٹے چھوٹے اور چند سکینڈز کے کرداروں سے فلموں میں جگہ بنائی لیکن آج 25 کروڑ کے عوض بھی چھوٹا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں گزارے وقت کے دوران میں نے ایسی کئی فلموں میں کام کیا جہاں چھوٹے کردار ادا کیے اور اب یہ مکمل ہوگئے، اس لئے اب کوئی 25 کروڑ بھی دے تو بھی میں چھوٹا کردار نہیں کرونگا۔

نواز الدین کا کہنا ہے کہ میرا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا، میں نے فلموں میں آنے کیلئے بہت محنت کی، میری ماں نے کہا تھاکہ کچرے کے ڈھیر کی بھی جگہ بدلتی ہے، تم تو پھر بھی انسان ہو، تمہارا بھی دن آئے گا اور ماں کی بات کو ہمیشہ یاد رکھا جس کی وجہ سے کڑی محنت اور کوششوں کے بعد آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.