دی ہنڈرڈ پلیئر ڈرافٹ، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی مہنگے ترین کھلاڑی قرار

image

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پلیئرز ڈرافٹ کے لئے پاکستان سے 58 مرد اور 8 خواتین کرکٹرز کی رجسٹریشن کر دی ہے۔

رواں برس ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں شاہین آفریدی،کپتان بابراعظم اور محمد رضوان مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں، ان تینوں کھلاڑیوں کو ایک لاکھ پاؤنڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محمد عامر، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 60 ہزار پاؤنڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ مقرر کیا گیا ہے، شاداب خان برمنگھم فونیکس کے اسکواڈ میں برقرار ہیں۔

مینز ہنڈرڈ ڈرافٹ کے لئے حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کی 50 ہزارپاؤنڈ جبکہ محمد حفیظ اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 40 ہزار پاؤنڈ طے پائی ہے۔

پاکستان کے دیگر 21 کھلاڑی جن میں وہاب ریاض، شاہنواز دھانی، سرفراز احمد، عمر اکمل، اعظم خان، شرجیل خان، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ میں بغیر کسی ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ ہیں۔

ویمن ہنڈرڈ کیلئے پاکستان کی 8 خواتین کرکٹرز رجسٹرڈہوئی ہیں جن میں ڈیانہ بیگ، جویریہ رؤف، ندا ڈار، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، منیبہ صدیقی، عروج شاہ اور ماہم شامل ہیں۔ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ یکم اگست سے شروع ہو گا اور پلیئر کے ڈرافٹ 23 مارچ کو ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.