سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہے جو سب کو متوجہ بھی کر لیتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں آپریشن تھیٹر کا منظر دکھائی دے رہا ہے، عام طور پر آپریشن تھیٹر کا نام سن کر ہی انسان پریشان ہو جاتا ہے، لیکن یہاں کا منظر دیکھ کر سب ہی متوجہ ہوئے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک سرجن آپریشن تھیٹر میں موجود تھا، کہ اسی دوران اس کی ویڈیو پیچھے سے کسی نے بنا لی، سرجن مریض کا آپریشن تو کر رہی رہا تھا، ساتھ ہی کچھ ایسا کر رہا تھا جو کہ سب کو بھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا تو جا سکتا ہے، کہ سرجن محو آپرشین ہے، تاہم اس سب میں وہ قرآن مجید کی تلاوت بھی سن رہا تھا، اپنے کام کو بھی جاری رکھے ہوئے تھا اور ساتھ ہی اپنے کانوں کو بھی راحت دے رہا تھا۔
عام طور پر قرآن مجید کی تلاوت سننے سے انسان کو سکون بخشتا ہے، تاہم مریض کو بھی ذہنی طور پر مضبوط بننے میں مدد کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مریضوں کے پاس قرآن مجید کی تلاوت رکھنے سے انہیں حوصلہ تو ملتا ہی ہے ساتھ ہی وہ زیادہ سوچنے کے بجائے آرام کرتے ہیں۔