رمضان کی آمد، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

image

کوئٹہ: رمضان المبارک کی آمد میں چند دن باقی ہیں لیکن منافع خوروں نے پہلے ہی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں چینی فی کلو 15 روپے کا اضافے کے ساتھ 110 سے 115 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، مرغی کا گوشت 650 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

پیاز فی کلو 200 روپے جبکہ کوئٹہ میں آٹا 135 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق آٹا، ٹماٹر، گھی، چائے کی پتی، دودھ، اور گوشت سمیت 28 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگی ہو گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی مزید 0.96 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 47.97 فیصد کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے میں 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے تحت ٹماٹر 8 روپے 92 پیسے، 190 گرام چائے کا پیکٹ 39 روپے 67 پیسے، آلو 2 روپے 26 پیسے فی کلو اور کیلے ساڑھے7 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.